ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی وڈ کی سپر ہٹ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی تعلیم مکمل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ میں ہٹ فلمیں کرنے کے باوجود کرینہ کپور اپنی زندگی میں کیے گئے ایک فیصلے سے ناخوش ہیں۔
ایک انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی تعلیم کبھی مکمل نہیں کی اور یہ بات کہیں نہ کہیں میرے ساتھ رہی، اگرچہ میرے پاس موقع موجود تھا لیکن میں فلموں کی دنیا میں آ گئی اور گیارہویں جماعت کے بعد مزید تعلیم حاصل نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں بہت سے لوگ اس بات کا مذاق اڑا سکتے ہیں یا جو چاہیں کہہ سکتے ہیں لیکن میں بطور اداکارہ خود کو ثابت کرنا چاہتی تھی، یہ وہ کام تھا جو میں دل سے کرنا چاہتی تھی۔
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ اپنی تعلیم مکمل نہ کر پانے پر انہیں افسوس رہتا ہے۔اپنے دونوں بیٹوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں تیمور اور جے (جہانگیر)اپنے شوق کے مطابق کیرئیر کا انتخاب کریں لیکن پہلے وہ اپنی تعلیم مکمل کریں اور پھر اپنے دل کی بات سنیں۔








