شی جن پھنگ 13

چینی صدر کی شنگھائی تعاون تنظیم کے 2026 سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان و مصر کے سرکاری دورے کامیاب رہے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ شنگھائی تعاون تنظیم کے 2026 سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان اور مصر کے کامیاب سرکاری دوروں کے بعد بیجنگ واپس پہنچے۔ دورے کے اختتام پر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیرِ خارجہ وانگ ای نے صحافیوں کو اس دورے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے اس دورے کا مرکز یکجہتی اور تعاون تھا، جس میں مشترکہ مستقبل پر توجہ مرکوز کی گئی اور عدل و انصاف کی وکالت کی گئی۔ مختلف فریقوں کے درمیان تعاون کے اتفاقِ رائے کو مجتمع کرنے اور عالمی حکمرانی کی اصلاح و بہتری کے لیے اس دورے کے اہم عملی اور دور رس معنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانچ دن اور چار راتوں کے دوران صدر شی جن پھنگ نے بیس سے زائد تقریبات اور سرگرمیوں میں شرکت کی، اور یہ دورہ کامیاب رہا۔ بین الاقوامی میڈیا نے اس دورے پر گہری توجہ دی اور رائے عامہ کا یہ ماننا ہے کہ اس دورے نے بین الاقوامی برادری کی امن، استحکام اور ترقی کی توقعات کا جواب مؤثر انداز میں دیا ہے اور انتشار و افراتفری سے بھری دنیا کے لیے چینی حل اور چینی حکمت فراہم کی ہے۔ ایک قابلِ بھروسا شراکت دار اور ذمہ دار بڑے ملک کے طور پر چین کا تشخص عوام کے دلوں میں مزید مضبوط ہو ا ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے اس دورے نے چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے خطے کے ممالک کی مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے، اور عالمی حکمرانی کی اصلاح و بہتری کے اتفاقِ رائے کے ذریعے عالمی امن کے تحفظ کے لیے کوششیں کیں۔ اس دورے نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے اس ابتدائی مقصد اور مشن کی بھرپور اور واضح عکاسی کی ہے کہ سی پی سی صرف چینی عوام کی خوشحالی اورچینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے مقصد کے حصول تک محدود نہیں، بلکہ بنی نوع انسان کی ترقی اور دنیا کے لیے ہم آہنگی و مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لیے بھی کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں