لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر میں فوجی کافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کیجوابی کارروائی پر اظہار اطمینان کیا ہے ۔اپنے بیان میں آصف زرداری نے موثر اور بروقت جوابی کارروائی کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو وطن دشمن سمجھ کر ان کا وجود مٹایا جائے،فوجی کافلے پر حملہ کرنے کے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔









