جرمن چانسلر 167

یوکرین میں روس کی جنگ کا خاتمہ پوری دنیا کے لیے بہترین ہو گا، جرمن چانسلر

برلن (رپورٹنگ آن لائن)جرمن چانسلر اولاف شولس نے کہا ہے کہ یوکرین میں جاری روسی جنگ کا خاتمہ پوری دنیا کے لیے بہتر ہو گا۔ یہ بات انہوں نے جنوبی افریقہ کے اپنے اولین دورے کے دوران جرمن ریڈیو سے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہی۔

شولس کے مطابق تیل اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے امریکا اور جرمنی ایک کوشش کی سربراہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے یوکرین میں جنگی کارروائی جاری رکھنے پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ یوکرین جنگ کے باعث افریقہ میں بھی اناج اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں