شہباز شریف 236

ہمارے پاس عدالت جانے سمیت تمام آپشنز کھلے ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے پاس اپنی تعداد پوری ہے، مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اپنا جواب دے گی۔

بدھ کو مسلم لیگ( ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچے ، صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے پاس اپنی تعداد پوری ہے، مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اپنا جواب دے گی۔ حکومت کو شکست دینے سے متعلق سوال پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو اللہ کو منظور ہوگا وہی ہوگا ، ہمارے پاس عدالت جانے سمیت تمام آپشنز کھلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں