سردار سلیم حیدر 100

گورنر سردار سلیم حیدر کا جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ

بہاولپور(رپورٹنگ آن لائن) گورنر سردار سلیم حیدر نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ کر دیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بہاولپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام پیپلزپارٹی کو صوبے میں اکثریت دلوائیں، پیپلزپارٹی الگ صوبہ نہ بنائے تو جماعت اور سیاست چھوڑ دوں گا۔

سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لوگ محرومیوں کا شکار ہیں، الگ صوبے کے قیام کے علاوہ محرومیوں کا ازالہ نہیں ہو سکتا، پنجاب کے وسائل صرف لاہور میں استعمال ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں