فیصل کریم کنڈی 82

گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ میں طوفانی بارشوں کے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ میں طوفانی بارشوں کے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے واپڈا حکام کو بجلی کی بحالی کے لیے ہنگامی آپریشن کا حکم جاری کردیا،طوفانی بارشوں سے قیمتی انسانی جانوں و املاک کے نقصان پر دلی دکھ ہوا۔

گور نر خیبر پختون خوا نے کہاکہ طوفانی بارشوں میں جاں بحق اور زخمیوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،اللہ تعالیٰ شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔گورنر نے رات گئے محکمہ صحت کے حکام کو زخمیوں کو بھرپور طبی امداد کی فراہمی کی بھی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں