راجہ پرویز اشرف 8

کے پی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال ساری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے’راجہ پرویز اشرف

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب صدر راجہ پرویز اشرف نے کوہاٹ پولیس لائن دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کے مقدس روز انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ،ملکر اس عفریت کو ختم کرنا ہو گا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے پس پردہ محرکات سامنے لائیں کیونکہ کے پی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال ساری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت دھماکہ متاثرین کیساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں