شہباز شریف 105

کیپٹن سرور شہید نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا،وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کے بہادر سپوت کیپٹن سرور شہید نے دشمن کے جموں و کشمیر پر جارحانہ قبضے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا،مجھ سمیت پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے،افواجِ پاکستان کے جوانوں نے ہمیشہ مادر وطن کے دفاع کو اپنی جانوں پر فوقیت دی۔

اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کیپٹن سرور شہید کے 77 ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم آج ملک کے پہلے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید کے یومِ شہادت پر انہیں ان کی جرأت و بہادری پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوت کیپٹن سرور شہید نے دشمن کے جموں و کشمیر پر جارحانہ قبضے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا،ان کی شجاعت نے ایک ایسی مثال قائم کی جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے افواجِ پاکستان کے جوانوں نے ہمیشہ مادر وطن کے دفاع کو اپنی جانوں پر فوقیت دی،پاکستان کی غیور قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں