عماد وسیم 171

کیرم بال سیکھنے کے لیے سال بھر سے محنت کررہا ہوں، عماد وسیم

ابو ظہبی (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ وہ کیرم بال سیکھنے کے لیے سال بھر سے محنت کر رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں عماد وسیم نے کہا کہ کیرم بال اگر سیکھ لی جائے تو اس سے بلّے باز کے لیے مشکلات پیدا کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس پر سال بھر سے کام کر رہے ہیں۔آل راؤنڈر نے کہا کہ جو ان کا ایکشن ہے اس سے کیرم بال کروانا آسان نہیں لیکن ان کی کوشش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں