پوپ لیو 12

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش

برسلز (رپورٹنگ آن لائن) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا بدقسمتی سے مشرق وسطیٰ، یوکرین اور دیگر کئی جگہوں پر ایک بار پھر جنگ کی ہوائیں چل رہی ہیں، جنگ میں تشدد، دہشت اور موت سے بے گناہ لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔

پوپ لیو نے کہا کہ جنگی ہواؤں سے امن کی شمع نہیں بجھنی چاہئے، مکالمے، ملاقات اور سفارت کاری کا راستہ ہی منصفانہ اور دیرپا امن کی طرف لے جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں