میگھا 12

کیا کہیں گے لوگ ہی زندگی کا سب سے بڑا روگ ہے’ میگھا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور گلوکارہ میگھا نے کہا ہے کہ ”کیا کہیں گے لوگ ہی زندگی کا سب سے بڑا روگ ہے”، دوسروں کو کبھی خوش نہیں کیا جا سکتا اس لئے اپنی زندگی میں مگن رہنا چاہیے ،مجھے آج تک یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ لوگ دوسروں پر بلا جواز تنقید کرنے اور ان کی زندگیوںمیں مداخلت کیلئے کیسے وقت نکال لیتے ہیں،میں نہ کسی کی زندگی میں مداخلت کرتی ہوں اور نہ ہی کسی دوسرے کو اپنی زندگی میں بے جا دخل اندازی کی اجازت دیتی ہوں۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ زندگی میں سکون اسی وقت ملتا ہے جب انسان دوسروں کی عزت اور ان کی ذاتی حدود کا خیال رکھے،ہر شخص کو اپنی زندگی اپنے اصولوں اور مرضی کے مطابق گزارنے کا حق حاصل ہے۔بلاوجہ دوسروں کے معاملات میں الجھنا رشتوں میں تلخی اور فاصلے پیدا کرتا ہے،

میں سمجھتی ہوں کہ عزت و احترام اور ایک دوسرے کی پرائیویسی کا احترام ہی اچھے تعلقات کی بنیاد ہے۔لوگوں کو چاہیے کہ دوسروں کی زندگیوں پر فیصلے صادر کرنے کے بجائے اپنی اصلاح اور اپنے معاملات پر توجہ دیں۔میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہ کروں اور اسی وجہ سے میں اپنی زندگی میں خوش ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں