محمد حنیف عباسی 17

کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں 8 دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، وفاقی وزیر ریلوے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں 8دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔

وزار ریلوے سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں