شرمین علی 14

کم عمری میں شادی کی وجہ سے تعلیم بھی مکمل نہ کر سکی،طلاق کے بعد خود کفیل ہونا پڑا ‘شرمین علی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) نامور اداکارہ شرمین علی نے کہا ہے کہ طلاق کے بعد خود کفیل ہونا پڑا کیونکہ کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا، کم عمری میں شادی ہونے کی وجہ سے میری تعلیم بھی مکمل نہیں ہوئی تھی ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ طلاق کے بعد جب میں واپس آئی تو میں نہیں چاہتی تھی کہ والدین میرے اور بیٹی کے اخراجات اٹھائیں کیونکہ ان کی عمر بھی ایسی نہیں تھی وہ میری یا میری بیٹی کی ذمہ داری اٹھائیں۔

میں نے لوگوں کو کپڑے ڈیزائن کرنے، ہوم ڈیکور اور اس طرح کی دوسری خدمات دینا شروع کیں، خوش قسمتی سے مجھے چند ماہ بعد ہی آڈیشن کے لیے کال آگئی۔اگرچہ میرا خاندان شوبز میں آنے پر خوش نہیں تھا لیکن مجھے خود مختار بننا اور اپنا روزگار خود کمانا تھا پھر شوبز میں آئی اور سیٹل ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ شروع میں مجھے کم پروجیکٹس مل رہے تھے لیکن وہ گزر بسر کے لیے کافی تھے، میں نے دوبارہ صفر سے شروعات کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں