یوسف رضا گیلانی 101

کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے، یوسف رضا گیلانی

لندن(رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔سابق وزیراعظم کی بریفنگ میں درجنوں ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی۔یاد رہے کہ 19 جولائی 1947 کو کشمیریوں نے الحاق پاکستان کے لیے قرارداد منظور کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں