بابر اعظم 233

کرکٹ کمیٹی کی بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنانے کی تجویز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی کرکٹ کمیٹی نے قومی ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنانے کی تجویز سامنے رکھ دی ہے۔پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی جانب سے وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا ارادہ کر چکا ہے، ممکنہ طورپر بابر اعظم ہی نئے کپتان ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے پہلے ہی کپتان ہیں۔ کرکٹ کمیٹی کے ارکان اظہر علی کے کپتانی جاری رکھنے کے حق میں نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں