کرکٹ آسٹریلیا 201

کرکٹ آسٹریلیا کا دورہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکواڈ کا اعلان ، اسکواڈ میں 7 سرکردہ اسٹریلوی کرکٹرز ڈراپ

سڈنی (رپورٹنگ آن لائن)کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کر دیا، اسکواڈ میں 7 سرکردہ اسٹریلوی کرکٹرز ڈراپ کر دیئے گئے ۔کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کیلئے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ، اسکواڈ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، گلین میسکویل، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مارکوس اسٹوئنس ، جھے رچرڈ سن اور کین رچرڈ سن شامل نہیں ہیں۔ان 7 کرکٹرز نے دوروں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا ، اسٹیو اسمتھ کہنی کی انجری کی وجہ سے 18 رکنی اسکواڈ سے دستبردار ہو ئے جبکہ 6 کرکٹرز نے کرکٹ آسٹریلیا کو دستبرداری کی مختلف وجوہات بتائیں ، ساتوں کرکٹرز نے بھارت میں لیگ کرکٹ میں حصہ لیا تھا۔

ہیڈ سلیکٹر ٹریور ہانس کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے مایوسی ہوئی لیکن فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیم 28 جون کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی جہاں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز ہوں گے ، بنگلہ دیش میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے لیکن سیریز کی ابھی تصدیق ہونا ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کا دورہ بائیو سیکیورٹی انتظامات کے معاہدے اور حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں