کرن اشفاق 14

کرن اشفاق کے عمران اشرف سے متعلق جواب نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکارہ اور ڈیجیٹل کریئیٹر کرن اشفاق ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں سابق شوہر اور اداکار عمران اشرف کے حوالے سے ایک صارف کے تبصرے پر ان کے جواب نے مداحوں کو دو گروہوں میں تقسیم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کرن اشفاق نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک مہنگے اور مشہور لگژری برانڈ کے اسٹور کے باہر نظر آئیں۔ ویڈیو پر بعض صارفین نے تنقید کرتے ہوئے ان کی ذاتی زندگی اور سابق شوہر عمران اشرف کو بھی بحث میں شامل کرلیا۔ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید کرن نے عمران اشرف سے اسی لیے علیحدگی اختیار کی کیونکہ وہ انہیں مہنگی چیزوں اور اپنی پسند کی آزاد زندگی گزارنے کی اجازت نہیں دیتے تھے، جس پر کرن اشفاق نے جواب دیا کہ کسی ایسے شخص کا نام یہاں نہ لیا جائے جس سے ان کا کوئی تعلق نہیں، کیونکہ وہ نہیں چاہتیں کہ اس کا نام ان کی پروفائل پر آئے۔

ایک اور صارف نے عمران اشرف کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اب معلوم ہوگیا کہ عمران نے انہیں طلاق کیوں دی، جس پر کرن اشفاق نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہاکہ قسم سے، یہی وجہ تھی۔کرن اشفاق کے ان جوابات کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی۔بعض صارفین نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد کسی خاتون کو اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے اور آگے بڑھنے کا پورا حق حاصل ہے، جبکہ عمران اشرف کے بعض مداحوں نے کرن کے انداز اور لباس پر تنقید کی۔ یوں ایک مختصر سوشل میڈیا ویڈیو سے شروع ہونے والی بحث ایک بار پھر کرن اشفاق اور عمران اشرف کی سابقہ ازدواجی زندگی تک جا پہنچی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں