دائود انجینئرنگ یونیورسٹی 142

کراچی،دائود انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلوں کا اعلان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی پاکستان کا اہم تعلیمی ادارہ ہے جس میں انجینئرنگ کی تعلیم کی جدید سہولتوں موجود ہے جبکہ جامعہ کو متعلقہ امور کی بہترین یونیورسٹی بنانے کی انتھک کوششیں ثمر آور ثابت ہورہی ہیں۔ دائود انجینئرنگ یونیورسٹی نے بیچلر ڈگری پروگرامز بیچلر آف انجینئرنگ ، بیچلر آف آرکیٹکچر اور بیچلر آف سائنس بی ایس پروگرام سال برائے 2021ـ22ء (بیچ 2021) میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے جس کے لئے آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں۔ بیچلر آف انجینئرنگ کے 8شعبوں کیمیکل ، کمپیوٹر سسٹم ، الیکٹرونک ، انرجی اینڈ انوائرمنٹ ، میٹلرجی اینڈ میٹریلز ، انڈسٹریل اینڈ مینجمنٹ ، پٹرولیم اینڈ گیس اور ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ جبکہ بیچلر آف سائنس میںکمپیوٹر سائنس ، سائبر سیکورٹی ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) اور ریاضی کے شعبے شامل ہیں ۔

جامعہ کے رجسٹرار ڈاکٹر سید آصف علی شاہ کے اعلامیے کے مطابق دائود یونیورسٹی میں داخلے کے خواہشمند امیدوار جامعہ کی ویب سائٹ admission.duet.edu.pkپر اپنے کوائف کی رجسٹریشن کے بعد سندھ بینک کی مخصوص برانچوں میں ادا شدہ چالان پر ایڈمیشن فارم کوڈ حاصل کریں پھر اپنا داخلہ فارم آن لائن بھر سکتے ہیں۔ پری انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20ستمبر 2021ء مقرر کی گئی ہے۔

مزید معلومات اور آن لائن رجسٹریشن کے لئے دائود یونیورسٹی کی ویب سائٹ admissions.duet.edu.pk یا پھر www.duet.edu.pkوزٹ کریں۔ واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد صرف کراچی میں مورخہ 27ستمبر 2021ء کو ہوگا جس کے مقام اور وقت کے بارے میں بذریعہ ایڈمٹ کارڈ مطلع کیا جائے گا۔ دستی طور پر یا بذریعہ ڈاک / کوریئر موصولہ کسی درخواست فارم پر توجہ نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں