کراچی(رپورٹنگ آن لائن)شہر میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں دو روز کے دوران 150 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی کلو قیمت 550 روپے سے بڑھ کر 600 روپے تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایل پی جی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے گھریلو صارفین متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر 2026ء کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279.34 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے۔
دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ایل پی جی 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں اس کی قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر اوگرا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اتھارٹی قیمتوں پر مؤثر نگرانی نہیں کر رہی۔








