ڈیبیو 20

ڈھاکہ ٹیسٹ: اذان اویس ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے 14ویں پاکستانی بن گئے

ڈھاکہ(رپورٹنگ آن لائن) قومی بیٹر اذان اویس ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے 14ویں پاکستانی بن گئے۔

اذان اویس نے ٹیسٹ ڈیبیو کو یادگار بناتے ہوئے سنچری جڑ دی، انہوں نے 153 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور 103 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے اذان اویس سے پہلے یہ 13 پاکستانی کھلاڑی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری کرنے والوں میں خالد عباداللہ (1964)، جاوید میانداد (1976)، سلیم ملک (1982)، محمد وسیم (1996)، اظہر محمود (1997)، علی نقوی (1997)، یونس خان (2000)، توفیق عمر(2001)، یاسر حمید (2003)، فواد عالم (2009)، عمر اکمل (2009)، عابد علی (2019) اور کامران غلام (2024) شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں