بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) یو ایس فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (ایف سی سی) نے رائے شماری کے ذریعے متعلقہ ضوابط منظورکئے، جو چائنا ٹیلی کام، چائنا یونی کام، اور چائنا موبائل سمیت “کوریج لسٹ” میں شامل ٹیلی کمیونیکیشن آپریٹرزپر امریکی انٹرنیٹ ٹیلی فون کی نمبرنگ ریسورس تک براہ راست رسائی سے روک سکتے ہیں۔
22 تاریخ کو، چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن نے اپنی ریگولیٹری طاقت کا بےجا استعمال کرکےامریکہ میں چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے آپریشنز کو بدنیتی سے دبا نے کی کوشش کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ادارہ حالیہ عرصے میں ٹیلی کمیونیکیشن،مواصلات نیز ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن میں بھی چین اور امریکہ کے درمیان علیحدگی اور سپلائی چین کے روابط منقطع کرنے کے اقدامات کو اختیار کر رہاہے ۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدامات دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی خلاف ورزی ہیں اور چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ متعلقہ اقدامات کو فوری طور پر واپس لے اور مشاورت کے ذریعے مسائل کے حل کے درست راستے پر واپس آئے۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنے مفادات کے مضبوط تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔








