گو جیاکھون 14

چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور بھارت کے رہنماؤں کی نئی دہلی میں ہونے والی حالیہ ملاقات کے حوالے سے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان مسلسل تین سالوں میں کامیاب ملاقاتیں ہوئی ہیں اور ملاقات میں طے پانے والا اہم ترین اتفاق رائے، چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے۔

صدر شی جن پھنگ نے نشاندھی کی ہے کہ چین اور بھات کے قومی حالات مختلف ہیں لیکن فریقین اپنی اپنی برتریوں سے فائدہ اٹھا کرایک دوسرے کی کمیوں کودور کر سکتے ہیں اورباہمی حمایت کے ذریعے مشترکہ طور پرترقی کرتے ہوئے کامیابیوں کے حصول کے لئے ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں۔ فریقین کو معروضی اور عقلی تزویراتی سمجھ بوجھ کے ذریعے ترقیاتی سمت کو درست کرنا ہوگا، تعاون اور جیت جیت کے تصور کے ذریعے باہمی کامیابی حاصل کرنی ہوگی، باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی سیاسی حکمتِ عملی کے ذریعے مداخلت دور کرنی ہوگی اور کھلےپن اور جامعیت پر مبنی کثیرالجہتی تعاون کے ذریعے انسانیت کے فائدے کے لیے کوشش کرنا ہو گی تاکہ چین-بھارت تعلقات کی طویل المدتی اور مستحکم ترقی کو ملکر آگے بڑھایا جا سکے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت اپنی آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور چین کے ساتھ بھات کے تعلقات کی ترقی کسی تیسرے فریق سے متاثر نہیں ہوتی اور بھارت کسی بھی قوت کو اپنی سرزمین پر چین مخالف سرگرمیاں کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ چین، وزیر اعظم مودی کے اس اہم بیان کو اہمیت دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں