پاکستان سٹاک مارکیٹ 7

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے، 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 691 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 511 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں