اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پنڈی بھٹیاں کے علاقے کوٹ نکہ کے قریب مسافر بس کے سیم نالے میں گرنے کے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ انہیں بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور امدادی کارروائیاں موثر انداز میں جاری رکھی جائیں۔









