بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ اور بوٹسوانا کے صدر دوما گیدون بوکو کی موجودگی میں سی پی سی سینڑل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور بوٹسوانا کے وزیر برائے صدارتی امور، دفاع اور سلامتی مویتی موہواسا نے بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ اور بوٹسوانا کی وزارت برائے صدارتی امور، دفاع اور سلامتی کے نشریاتی خدمات کے بیورو کے درمیان تعاون کی ایک یاداشت پر دستخط کئے۔
اس کے علاوہ چائنا میڈیا گروپ نے بالترتیب بوٹسوانا کی وزارت صدارتی امور، دفاع اور سلامتی کے انفارمیشن سروسز بیورو اور بوٹسوانا یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر بھی دستخط کئے۔ ان دستاویزات کے مطابق سی ایم جی مواد کے تبادلہ، مشترکہ تیاری، عملہ اور ٹیکنالوجی کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں بوٹسوانا سے عملی تعاون کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط کو فروغ دیا جائے۔









