چین 11

چین کی بی آر آئی کے شراکت دار ممالک کے ساتھ درآمدات و برآمدات 20 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئیں

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں رواں سال کی پہلی تین سہہ ماہیوں میں چین کی درآمدات و برآمدات کی صورتحال کا تعارف پیش کیا گیا۔

چائنا کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق، اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں، چین کی اشیا کی درآمدات اور برآمدات کی مالیت 39.94 ٹریلین یوآن تک پہنچی، جو سال بہ سال 18.8 فیصد کا اضافہ ہے۔ برآمدات 16.4 فیصد اضافے کے ساتھ 23.2 ٹریلین یوآن تک پہنچیں ، جبکہ درآمدات 22.3 فیصد اضافے کے ساتھ 16.74 ٹریلین یوآن تک پہنچیں ۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے شراکت دار ممالک کے ساتھ چین کی درآمدات و برآمدات کی کل مالیت 20.37 ٹریلین یوآن تک پہنچی ہے جوکہ17.1 فیصد کا اضافہ ہے۔

ان ممالک کے ساتھ چین کی برآمدات اور درآمدات میں بالترتیب 16.6 فیصد اور 17.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں، چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری والے اداروں کی درآمدات اور برآمدات 11.69 ٹریلین یوآن تک پہنچیں ، جو کہ سال بہ سال 19 فیصد کا اضافہ ہے، اور یہ تاریخ میں اسی مدت کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں