اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اب براہ راست کوئی مذاکرات نہیں کرے گی، اب فیصلہ اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس میں ہوگا۔
اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ وفاق کے فیصلوں کا ایک ہی جواب ہے ”بھرپور مزاحمت” یہ اپنا کیا خود بھگتیں گے۔سد قیصر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنرراج کا ہر فورم پر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا۔









