وزیراعظم آفس 156

پی ایم آفس نے وزیراعظم کے عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو پر وضاحت جاری کردی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم آفس نے وزیراعظم شہباز شریف کے عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو پر وضاحت جاری کردی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اوربھارت کوبالخصوص مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے، وزیراعظم نے بارہا کہا بات تب ہوسکتی ہے جب بھارت 5 اگست 2019 کا اقدام واپس لے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نےکہا کہ بھارتی اقدام کو منسوخ کیے بغیر مذاکرات ممکن نہیں، یو این قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے حالیہ دورہ یو اے ای میں عرب میڈیا کوانٹرویو میں یہ مقف واضح کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں