پھلوں و سبزیوں 11

پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخ نظر انداز

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)فیصل آباد شہر میں پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں اوپن مارکیٹ میں متعدد اشیا سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔شہریوں کے مطابق دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آم دوسہری کی سرکاری قیمت 230 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ آلو بخارہ 430 روپے کے بجائے 520 روپے فی کلو، الیچی 645 روپے کے بجائے 750 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔اسی طرح آڑو اسپیشل کی سرکاری قیمت 257 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر مارکیٹ میں 350 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ کیلا درجہ اول 215 روپے فی درجن کے بجائے 250 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

جامن دیسی 180 کے بجائے 200 روپے فی کلو، خوبانی سفید 320 کے بجائے 400 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔سبزیوں میں اروی کی سرکاری قیمت 100 روپے فی کلو مقرر ہے، جو اوپن مارکیٹ میں 130 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ٹماٹر 180 کے بجائے 250 روپے فی کلو، پیاز 107 کے بجائے 150 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں