انسداد پولیو مہم 49

پنجاب کے12اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغازکل ہوگا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پنجاب کے12اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز کل15مئی سے ہوگا۔لاہور،راولپنڈی اور فیصل آباد میں مہم سات روز جاری رہے گی جبکہ دیگرنواضلاع بھکر، لیہ، ڈی جی خان،میانوالی، ملتان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، راجن پور اور شیخوپورہ میں مہم پانچ روز جاری رہے گی۔

مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ایک کروڑآٹھ لاکھ 50ہزاربچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے 84ہزارسے زائد پولیو ورکرز خدمات سر انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں