میگھا 8

پنجاب حکومت کا فلم انڈسٹری کی بحالی کا منصوبہ خوش آئند ہے’ میگھا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور گلوکارہ میگھا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کی بحالی، جدید فلم سٹی کے قیام اور فلم میکرز کی مالی معاونت کے اقدامات قابل تحسین ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی کاوشوں سے پاکستانی فلمی صنعت کو ترقی کے نئے مواقع میں گے ۔ ایک انٹر ویو میں گلوکارہ نے کہا کہ فلم فنانس فنڈ کے ذریعے فلم میکرز کی حوصلہ افزائی سے نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔

ون ڈالر سینما کانسیپٹ کے تحت ٹکٹوں کی قیمت عام شہریوں کی پہنچ میں لانا سینما کلچر کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید فلمی سہولتوں اور تربیت کے مواقع سے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی۔ پرانے سینما گھروں کی بحالی سے نہ صرف فلمی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ میگھانے زور دیا کہ فلم، موسیقی اور دیگر فنون سے وابستہ افراد کو حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کرانا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور فلم انڈسٹری کے مشترکہ تعاون سے پاکستانی سینما دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں