اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پمز واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے ،پمز واقعے پر سیاست کرنے کے بجائے ٹھوس تجاویز دی جائیں۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں پمز واقعے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے پر پوری قوم رنجیدہ ہے، معاملے پر سیاست کرنے کے بجائے ٹھوس اور قابلِ عمل تجاویز دینی چاہئیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حادثات لوگوں کی زندگیاں بدل کر رکھ دیتے ہیں، پمز واقعے کی جو بھی وجوہات سامنے آئیں، وزیرِاعظم نے ان پر ایکشن لیا، اطلاعات سامنے آنے کے بعد ایک اور کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی سربراہی سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کے سربراہ شاہد خان 7 روز میں واقعے کی مفصل رپورٹ پیش کریں گے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ڈاکٹر اظہر کیانی کی سربراہی میں بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو پمز کو اپ گریڈ کرنے سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔انہوںنے کہاکہ اس واقعے پر ہر پاکستانی رنجیدہ ہے، اس معاملے پر سیاست کرنے کے بجائے ٹھوس اور قابلِ عمل تجاویز دینی چاہئیں۔









