فیصل کریم کنڈی 67

پاکستانیوں کی جانب سے بیرون ملک انڈسٹری کا قیام اور ملک میں سرمایہ کاری انتہائی خوش آئند اقدامات ہیں ، گور نر فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی جانب سے بیرون ملک انڈسٹری کا قیام اور ملک میں سرمایہ کاری انتہائی خوش آئند اقدامات ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام اباد میں اپنے رہائش گاہ پر ناشواگروپ کے ڈائریکٹر سمیر منیر شیخ سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے گورنر خیبر پختون خواہ سے خصوصی ملاقات کی گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ پاکستانی بیرون ملک سرمایہ کاری کریں اور پاکستان کیلئے بھی زیر مبادلہ کمائیں.

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں ناشوا گروپ کا قیام ہمارے لیئے خوشی کا باعث ہے جس پر ناشوا گروپ کے تمام ٹیم ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں بھی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع میں موجود ہیں صنعت کاروں کو چاہیے کہ وہ خیبر پختون خواہ کا رخ کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں