وفاقی وزیر خزانہ 13

پاکستان کثیرجہتی نظام اور علاقائی تعاون میں فعال کردار ادا کر رہا ہے، وزیر خزانہ

بینکاک(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کثیرجہتی نظام سے پاکستان کی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان علاقائی تعاون میں فعال کردار اداکررہاہے اورمستقبل میں بھی یہ کرداراداکرنے کیلئے تیارہے۔وہ بنکاک میں عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ مشرق وسطی، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان میناپ کے اجلاس میں شرکت کے موقع پرگفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے پاکستان کی معاشی پیش رفت اور علاقائی چیلنجز پر اظہار خیال کیا۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ مالیاتی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے، مسلسل تین سال بنیادی مالیاتی سرپلس حاصل کیا گیا ہے اور معاشی شرح نمو 3.7 فیصد رہی ہے۔ انہوں نے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلندترین سطح پرہے جن سے تین ماہ کی درآمدات پوری کی جا سکتی ہیں۔ وزیرخزانہ نے موسمیاتی و علاقائی دھچکوں سے نمٹنے کی بہتر صلاحیت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، ستمبر میں یورو بانڈ کے اجرا اور 7 اکتوبر کو آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کو معاشی پیش رفت کے شواہد قرار دیا۔

وزیرخزانہ نے اصلاحات کے عمل جاری رکھنے ،کم آمدنی والے طبقات کے تحفظ اور سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے ایسی ہدفی اور محدود مدت کی سبسڈی فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جس سے بجٹ پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔ انہوں نے توانائی کے ذرائع اور تجارتی راستوں میں تنوع، علاقائی انضمام کو مزید گہرا کرنے اور رسد و ترسیل کے نظام اور غذائی نظام میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں