بلاول بھٹو زرداری 9

پارٹی کے میڈیا امور اور عوامی رابطوں کو مؤثر بنانے میں ڈھوکی کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کے میڈیا امور اور عوامی رابطوں کو مؤثر بنانے میں ڈھوکی صاحب کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

چیف میڈیا کوآرڈینیٹر مرحوم نذیر حسین ڈھوکی کی دوسری برسی پر اپنے پیغام میں چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہاکہ مرحوم نذیر حسین ڈھوکی کی زندگی پارٹی سے بے لوث وابستگی، وفاداری اور انکساری سے عبارت تھی۔انہوںنے کہاکہ مرحوم نذیر حسین ڈھوکی نے ہر آزمائش اور ہر کڑے وقت میں ثابت قدمی کے ساتھ پارٹی کا ساتھ نبھایا۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم نذیر حسین ڈھوکی نے قائدِ عوام بھٹو شہید اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو نہایت دیانت اور خلوص کے ساتھ آگے بڑھایا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پارٹی کے میڈیا امور اور عوامی رابطوں کو مؤثر بنانے میں ڈھوکی صاحب کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ نذیر حسین ڈھوکی جیسے جیالوں کی قربانیوں اور مسلسل جدوجہد نے ہر دور میں پارٹی کو مضبوط بنیادیں فراہم کیں۔انہوںنے کہاکہ نذیر حسین ڈھوکی ہمارے درمیان موجود نہیں، مگر ان کا اخلاص، پارٹی سے بے مثال وابستگی ہمیشہ جیالوں کیلئے مشعلِ راہ بنی رہے گی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم نذیر حسین ڈھوکی کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں