جارجیا میلونی 10

ٹرمپ میری چھوڑیں، اپنی مقبولیت پر توجہ دیں: میلونی

میلان(رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے جواب میں اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

اطالوی وزیراعظم نے ایک بیان میں امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری مقبولیت میں آپ کی دوستی نے اضافہ نہیں کیا، میری مقبولیت کا دارو مدار اٹلی کے مفادات کے دفاع کے لیے میری صلاحیت پر ہے۔

جارجیا میلونی نےکہا کہ میں نے ہمیشہ اٹلی کے مفادات کا دفاع کیا ہے، اٹلی میں امریکی اڈوں کے استعمال کے معاہدوں کا احترام کرتے آئے ہیں، جب تک وزیرِاعظم ہوں معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی۔

میلونی نے امریکی صدر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری مقبولیت آپ کا مسئلہ نہیں، میرا مشورہ ہے آپ اپنی مقبولیت پر توجہ دیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کو طنز کا نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ اطالوی وزیرِاعظم نے بار بار میرے ساتھ تصویر کھنچوانے کی درخواست کی، انہوں نے فرانس میں جی سیون ملاقات میں تصویر کھنچوانے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی میں جارجیا میلونی کی مقبولیت کا گراف کافی نیچے جا رہا ہے، میلونی کی مقبولیت میں کمی کی وجہ شاید ایران معاملے پر امریکا کی بات نہ ماننا ہے، جارجیا میلونی نے ہمیں اٹلی کی رن ویز تک استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں