پیٹ ہیگستھ 65

ٹرمپ ایران میں امریکی اہداف کے حوالے سے واضح تھے ، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)جنگ کے آغاز کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے خطاب کے بعد امریکی انتظامیہ کے اعلی حکام نے فوری طور پر ان کے موقف کی تائید اور حمایت کی ہے۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں ایران کو پتھر کے زمانے میں واپس بھیجنے کی دھمکی دی۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی ایکس پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں امریکی اہداف کے حوالے سے واضح تھے، جہاں اسلحہ سازی کے کارخانے، ایران کی بحری و فضائی صلاحیتیں تباہ کر دی گئی ہیں اور جوہری ہتھیاروں کے حصول کے مواقع ختم کر دیے گئے ہیں۔ روبیو نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت دنیا کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ امریکہ اپنے عوام اور مفادات کا دفاع کرے گا اور طاقت کے ذریعے امن برقرار رکھے گا۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ امریکہ ایران میں مشن کے خاتمے کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ فوجی آپریشن جلد ختم ہو جائے گا، جبکہ اس بات کا امکان ظاہر کیا کہ یہ معاملہ دو سے تین ہفتوں میں حل ہو جائے گا، کیونکہ ان کے مطابق جنگ کا مشکل ترین حصہ ختم ہو چکا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی افواج نے گذشتہ چار ہفتوں کے دوران ایران کے خلاف اپنی کارروائیوں میں بڑی جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ واشنگٹن نے تہران کی فوجی صلاحیتوں کو حیرت انگیز طور پر ختم کر دیا ہے اور میزائل لانچنگ پیڈز و ڈرونز کو کافی حد تک تباہ کر دیا ہے، نیز انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور ایران کی خطے اور پڑوسی ممالک کو دھمکانے کی صلاحیت تقریبا ختم ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں