کامران مرتضیٰ 11

وقت بدل جائے گا، آج آپ کے پاس طاقت ہے، معلوم نہیں کل رہے یا نہیں،کامران مرتضیٰ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ وقت بدل جائے گا، آج آپ کے پاس طاقت ہے، معلوم نہیں کل رہے گی یا نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وقت گزر گیا، وہ بھی ڈیزل ڈیزل کہتے تھے۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پہلے آپ کو مولانا کی ضرورت تھی، ہمارا کیا وزن رہ جاتا اگر ہم پارلیمان میں ایک بات کرتے اور باہر دوسرا موقف اپناتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایک موقف اپناتے اور انڈر دی ٹیبل حصہ لے لیتے تو پھر ہمارا وزن کیا رہ جاتا؟ آپ اپنا ذہن استعمال کریں کہ کون سچ بول رہا ہے کون جھوٹ بول رہا ہے۔جے یو آئی کے سینیٹر نے کہا کہ اختلافات ہوتے ہیں لیکن ذات تک نہیں جانا چاہیے، جس طرح یہ ذات تک پہنچ جاتے ہیں اور گند اچھالتے ہیں یہ ان کے ہلکے پن کی نشانی ہے۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں