وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 175

وقت آگیا ہے دنیا بھارتی ہندو توا کو روکے، بلاول کی بی جے پی ترجمان کے بیان کی شدید مذمت

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی ترجمان کی جانب سے نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم اپنے پیارے نبی کریم ﷺ کے بارے میں بی جے پی ترجمان کے توہین آمیز ریمارکس کی مکمل طور پر شدید مذمت کرتے ہیں۔

انھوں نے لکھا کہ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ناقابل قبول ہے، وقت آگیا ہے کہ اقوام عالم بھارت میں اسلامو فوبیا سے متاثر ہندو توا کے نظریے کو روکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں