آفتاب سلطان 211

وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کو چئیرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) حکومت نے سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کو چئیرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔

کابینہ نے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کی بحیثیت چئیرمین نیب تعیناتی کیلئے کابینہ نے منظوری دے دی۔ آفتاب سلطان کی شہرت ایک دیانتدار افسر کے طور پر ہے، ان کا نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا تھا۔

آفتاب سلطان آئی جی پنجاب تعینات ، نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔آفتاب سلطان کے والد اور ساس دو دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ آفتاب سلطان کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ انہوں نے پولیس میں اپنے کیریئر کاآغاز 1977میں بطور اے ایس پی پنجاب پولیس کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں