اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کروانے کی منظوری دے دی، کابینہ نے وزارت خزانہ کی سفارش پر نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی بھی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کر دی۔
وفاقی کابینہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اختیارات گورنر خیبرپختونخوا کو تفویض کرنے کی بھی منظوری دے دی۔









