عطا اللہ تارڑ 86

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پی ٹی وی ورلڈ کے انچارج سید نمود مسلم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی وی ورلڈ کے انچارج سید نمود مسلم کی والدہ کے انتقال دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سید نمود مسلم اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید نمود مسلم کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا دنیا سے چلے جانا ناقابل تلافی نقصان ہے، اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں