پشاور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ 1 پیج پر ہوں گے، اب ہماریاختلافات نہیں ہوں گے، ایک یونٹ ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پورے صوبے کو صاف و ستھرا بنانے کا تہیہ کر لیا ہے، صفائی و ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز پشاور سے کیا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گندم کے حوالے سے بھی انکوائری شروع کر دی ہے، جو گندم ہمیں ملنی تھی وہ کیسے غائب کی گئی، حقائق سامنے لائیں گے، رپورٹ جلد جاری ہو گی۔انہوںنے کہاکہ اب صرف اچھے ترقیاتی پروجیکٹس ہوں گے، یہاں پر ترقیاتی کاموں پر چار چار محکمے بل بناتے تھے، جو ترقیاتی منصوبہ مفید نہ ہو اس پر کام نہیں کریں گے، پیسے کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔
گورنر کے پی نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر میٹنگ بلائی ہے، ٹریفک نظام کو بہتر بنائیں گے، ٹریفک قوانین بننے جا رہے ہیں، چالان کی شکایت ختم ہو جائے گی، باقاعدہ کیمروں کی مدد سے ٹریفک کا نظام بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی لوڈ شیڈنگ پر واپڈا کیساتھ بیٹھوں گا، بجلی چوری کا زمانہ بھی گیا، اب لوگ بل دیں گے، وہ زمانہ گیا کہ کہا جائے وفاق زیادتی کر رہا ہے، لوڈشیڈنگ، گیس بند کر رہا ہے، بجلی اور گیس کا معاملہ جلد حل ہو گا۔









