چوہدری پرویز الٰہی 156

وفاق کا ساتھ نبھا رہے ہیں مگر وہ نہیں نبھا رہے، چوہدری پرویز الٰہی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت میں ہمارے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہے، ہمارے کارکنوں کو گرفتار اور انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے،حکومت سے بات کرنے کےلئے کل اتوار کو سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ حکومت کو اس بات کو نہیں بھولنا چاہیے کہ انہوں نے سینیٹ کا الیکشن کیسے جیتا، ہر مشکل وقت میں (ق) لیگ ان کی مدد کو پہنچی لیکن بعد میں ان کی قربانیوں کو فراموش کر دیا جاتا ہے، سینیٹ کے الیکشن میں حکومت ہار رہی تھی جو ہم نے جتوایا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ وفاق کا ساتھ نبھا رہے ہیں مگر وہ نہیں نبھا رہے ،پنجاب حکومت ہمارے کاموں کو نظر انداز کر رہی ہے، ہمارے ترقیاتی کاموں میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں، ہمارے کارکنوں کو ہراساں اور انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے،حکومت کی حمایت کرنے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت تمام اہم معاملات پر ڈسکشن کرنے کےلئے کل بروز اتوار لاہور میں سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں تمام معاملات کو پارٹی رہنماﺅں کے سامنے رکھا جائے گا اور کوئی متفقہ فیصلہ کیا جائے گا، مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ وفاقی حکومت کو نہیں بھولنا چاہیے کہ انہیں ہر مشکل وقت میں مسلم لیگ (ق) نے ہی سپورٹ کیا ہے اور بعد میں انہیں ہی فراموش کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ سینیٹ کے انتخابات جیتنے کےلئے حکومت کے پاس کوئی تعداد موجود نہیں تھی لیکن سینیٹ کا الیکشن جیتنے کےلئے مسلم لیگ (ق) نے ہی حکومت کو شکست سے بچایا اور فتح دلوائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں