لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کو اپنا پسندیدہ گلوکار قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وسیم اکرم سے ایک خاتون صحافی کی جانب سے پسندیدہ گلوکار کے بارے میں سوال کیا گیا۔
سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے بالی وڈ کے مشہور گلوکار دلجیت دوسانجھ کا نام لیا۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آج کل میرا پسندیدہ پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ ہے، وہ ایک بڑے فنکار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی موسیقی اور گلوکاری بہت اچھی ہے اور وہ ایک بہترین اسٹار ہیں۔وسیم اکرم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر گلوکار اور کرکٹر کے چاہنے والوں کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔









