وزیرداخلہ محسن نقوی 44

وزیرداخلہ محسن نقوی سے بنگلہ دیش کی وزیر مملکت خارجہ امور کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

ڈھاکہ(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید اسلام نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات۔خطے کی صورتحال اور پاکستان کے مصالحتی کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے ایران امریکہ تنازعہ کے حل کیلئے پاکستان کے مصالحتی کردار کو سراہا۔ملاقات میں تجارت و بزنس اور ثقافت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں تجارتی و ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کے پاکستان کے دورے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے سیکرٹر ی محمد نذر الاسلام۔ ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا عشرت جہاں۔ ڈائریکٹر شمیمہ یاسمین اور پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں