مراد علی شاہ 14

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کاٹی کے سابق صدر محمد دانش خان کے انتقال پر اظہارِ افسوس

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سابق صدر محمد دانش خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ محمد دانش خان کے انتقال کی خبر سن کر انہیں دلی صدمہ پہنچا۔ مرحوم پاکستان پیپلز پارٹی میں صنعتکاروں کی ایک مضبوط آواز تھے اور انہوں نے سماجی، کاروباری اور سیاسی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

سید مراد علی شاہ نے مرحوم محمد دانش خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا افسوس ناک ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں مرحوم کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم محمد دانش خان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و جمیل کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں