خواجہ سعد رفیق 8

امریکہ کا سپر پاور کاگھمنڈ اسے ٹکنے نہیں دے رہا’ خواجہ سعد رفیق

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مڈل ایسٹ پر جنگ کے منڈلاتے بادل پریشان کن ہیں، عالمی امریکی غنڈہ گردی اور صیہونی جارحانہ سازشیں عالمی امن کی تباہی کی بنیاد ہیں ، امریکہ کا سپر پاور کاگھمنڈ اسے ٹکنے نہیں دے رہا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ایران کے پاسداران انقلاب کے بے لچک رویے نے بھی منتخب ایرانی قیادت کا کام مشکل اور دشمن کا کام آسان کیا ہے ،

اگر جنگ دوبارہ چھڑی تو یہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی لیکن امریکی استعمار کو اپنی اجارہ داری کے علاوہ انسانیت سے کوئی دلچسپی نہیں ۔ہمارے سمیت ترقی پذیر ممالک اس جنگ کے برے اثرات شدت سے بھگت رہے ہیں ، امریکی استعمار چین اور روس کو ایران سے دور رکھنے میں ناکام رہے گا ، بہرحال پاکستان ، قطر اور سعودی عرب کی ثالثی کی انتھک کوششوں کی قدر نہیں کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں