شہباز شریف 10

وزیراعظم کی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے قوم کے لیے خوشی کا باعث بنی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، محنت اور ٹیم ورک کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے قوم کے لیے خوشی کا باعث بنی ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

امید ہے کہ وہ یہ کارکردگی جاری رکھیں گے۔وزیراعظم نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بھی اچھا کھیل پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔وزیر اعظم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی کی مینیجمنٹ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں